آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی نظر نہیں آئیں گے. سابق فیصل واؤڈا کا دعویٰ

0
42
faisal vawda imran khan

سینئر سیاست دان فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ بہت ہی جلد ہو جائے گا اور اس فیصلے بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے مزید مشکلات دیکھ رہا ہوں کیونکہ انہیں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے سربراہ نظر نہیں آرہے ہیں.

خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق باغی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ میں اس لیئے کہہ رہا ہوں امید ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا کیونکہ یہ کیس بہت واضح اور صاف ہے علاوہ ازیں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بارے میں کہا اگر شہزاد اکبر اتنے سچے ہیں اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے تو پھر وہ اس ملک سے بھاگے ہوئے کیوں ہیں اور ابھی تک واپس کیوں نہیں آئے ہیں.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے مشکلات مزید بڑھیں گی جس کے بعد وہ الیکشن میں حصہ لینے کے قابل نہیں ہونگے جبکہ
فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہداء پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ پاک آرمی نے ہمارے لئے اور پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں جس کا پورا ملک گواہ ہے اور پوری قوم ان کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

Leave a reply