آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا کیا جائےگا ،سینیٹر مولانا عطا الرحمان

0
53

جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ خفیہ قوتوں کی حمایت کے بغیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج پوری دنیا نے دیکھ لئے ہیں۔

باغی ٹی وی : مولانا عطا الرحمان نے گزشتہ شام دار العلوم شیر گڑھ میں تحصیل تخت بھائی کے نو منتخب چیئرمین حافظ محمد سعید کو مبارکباد دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ قومی الیکشن میں پی ٹی ائی کا مکمل صفایا کیا جائےگا فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر قبضہ کر دیا ہے بلدیات انتخابات سے حکمران جماعت کے اوسان خطا ہوکر مختلف طریقوں کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں سے اختیار لے رہے ہیں۔

مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم

جمعیت علماءاسلام کےضلع مردان کےامیر مولانامحمد قاسم،ضلع سوات کےنائب امیر مولاناحجت اللہ،دیرپائیں کےجنرل سیکرٹری قاضی آیاز،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،صوبائی رہنما حافظ عبد القیوم خان،مفتی محمد شفیع اور دیگر بھی موجود تھے۔

پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں کرتی،جیالے تیاری پکڑیں، کٹھ پتلی کے خلاف اب وار کا وقت آگیا…

مولانا عطا الرحمان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو ایک اہم سنگین میل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام نے جمعیت علماء اسلام پر جو اعتماد کیا ہے اسے کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔اور کہاکہ بیرونی قوتوں نے جیسے ہی پی ٹی آئی سے ہاتھ اٹھالیا تو انہوں نے اپنا حشر دیکھ لیاہے۔ہم روز اول سے کہتے تھے کہ عمران کی حکومت دھاندلی کے ذریعے آئی ہے۔

بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ آ گیا

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسیوں سے عوام تنگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام پورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل اور ویلج کونسلوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے-

خودکشی کی کوشش کی سزا ختم کرنے اور ذہنی بیماری قرار دینے کا بل پیش

Leave a reply