ملک میں آئینی بحران ہوتا نظر آرہا ہے. فیصل کریم کنڈی

0
31
Faisal Karim Kundi

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایسانہ ہو ایوان صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات غائب ہوجائیں، ملک میں آئینی بحران ہوتا نظر آرہا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت ایوان صدر جانا چاہئے تھا، ایوان صدر میں معاملات طے ہوجاتے تو بہتر ہوتا۔

جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہ ہو ایوان صدر اور الیکشن کمیشن کے اختلاف کے درمیان انتخابات غائب ہوجائیں۔ ملک میں آئینی بحران ہوتا نظرآرہا ہے جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر جانتے ہیں انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، ڈاکٹر عارف علوی اس وقت عبوری صدر ہیں، ہمیں صدر مملکت سے اختلاف ہے ایوان صدر سے نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
دوسری جانب ن لیگی رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ آئین و قانون کے تحت انتخابات کی تاریخ دی جائے، نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آجائیں گے، ن لیگ الیکشن کیلئے ہمیشہ تیار ہے، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کی تاریخ ہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات میں یہ تلخی مزید بڑھ جائے۔

Leave a reply