پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر 39 برس کی ہو گئیں-

باغی ٹی وی : عائشہ عمر باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ، ماڈل ، گلوکارہ ، اور مصور ہیں۔ عائشہ عمر نے 2000 میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا وہ ملک کی سب سے مشہور اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔ 2019 میں ، انہیں وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے تمغہ فخر پاکستان (پرائیڈ آف پاکستان) سے نوازا تھا۔

2012 میں ، انہوں نے اپنا پہلا سنگل گانا "چلتے چلتے” اور "خاموشی” ریلیز کیا ، حالانکہ اگرچہ پاکستان میں یہ ایک بڑی کامیابی تھی ، لیکن انہیں ناقدین کے ملے جلے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔

عائشہ عمر نے بہترین البم کے لئے لکس اسٹائل ایوارڈ جیتا انہوں نے 2015 میں کامیاب رومانوی کامیڈی کراچی سی لاہور سے مرکزی کردار سے اپنی فلمی شروعات کی ، اس کے بعد جنگی فلم یلغار (2017) اور ڈرامہ کاف کنگنا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے

12 اکتوبر 1981 میں لاہور میں پیدا ہونے والی اداکارہ عائشہ عمر آج 12 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منا رہی ہیں ادکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی فنکار مداح سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-


عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں کچھ ویڈیوز اور تصاویر شئیر کیں جن میں اداکارہ اپنی سالگری کا کیک کاٹتی دکھائی دے رہی ہیں-

جہاں مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سالگرہ کے مبارکباد دی وہیں ماہرہ خان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عائشہ عمر کے ساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

عائشہ عمر کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر پر صارفین کی تنقید

Shares: