پاکستان شوبزانڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی : معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی ہے اوراس ویڈیو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔
عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی میں بھارتی پرانے گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا، بیٹا ہمارا ایسا کام کرے گا‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFepHaJjeL9/
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر کے ہمراہ اُن کی دوستیں بھی ڈانس کر رہی ہیں۔
عائشہ عمر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں گانے کے کچھ بول کیپشن میں لکھے کہ مگر یہ تو کوئی نہ جانے، کہ میری منزل ہے کہاں۔
عائشہ عمر نے ویڈیو میں موجود اپنی دوستوں سے متعلق لکھا کہ بہترین لڑکیاں، بہتر ین گانا اور بہترین یادیں۔
عائشہ عمر کی اس ویڈیو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-
واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو اُن کی دوست ارم بنت شاہد کی سالگرہ کی تقریب کی تھی۔تصویر میں اُن کے ساتھ سُنیتا مارشل، صبا انصاری، سونیا خان اور طوبیٰ صدیقی بھی موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFeKt6-D28b/
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی دوست ارم بنت شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
عائشہ عُمر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مثبت تبصرے کیے تو وہیں کچھ صارفین نے اُن پر تنقید بھرے کمنٹس بھی کئے تھے ایک صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر لکھا کہ چڑیل عورتیں۔صارف کے اس کمنٹ پر عائشہ عُمر بھی خاموش نہ رہیں او ر اُنہوں نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے بڑے ہی پُرسکون انداز میں لکھا کہ مجھے چڑیل ہونے پر فخر ہے۔