اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ: عائشہ عمر نے گال گدوت کی کلاس لے لی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹوئٹ پر انہیں کھری کھری سنا دی۔
باغی ٹی وی : یہودی اداکارہ اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے باوجود اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بھی گال گدوت کے ٹوئٹ پر انہیں حقیقت دیکھنے کا کہتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔
https://twitter.com/ayesha_m_omar/status/1394305560439246849?s=20
عائشہ عمر نے گال گدوت کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے اور نہ ہی یہ اپنا دفاع ہے، یہ ظلم اور نسلی کشی ہے۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ ہم فلسطین کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بے گناہ جانوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہورہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہم سلامتی کے لیے دعا کرتے ہیں اور ہم دنیا سے حقیقی تصویر دیکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گال گدوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرا دل رو رہا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں، برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے، ہمارے پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں۔