پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی سکون کے لیے روزانہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں اور پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں-
باغی ٹی وی : معروف اداکارہ عائشہ عمر کہ وہ ذہنی سکون کے لئے سورۃ رحمن کی تلاوت سنتی ہیں اور پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتی ہیں -اداکارہ نے بتایا تھا کہ دن بھر ویسے تو وہ بہت سے کام کرتی ہیں لیکن ذہنی صحت بہتر رکھنے کیلئے سورہ رحمٰن کی تلاوت سننا ان کا معمول ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDxmdN6Bw4z/?igshid=nhelz8zh2gge
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل پوسٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو جب وہ سورہ رحمٰن نہیں سن سکی ہوں اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ قاری عبدالباسط کی آوز میں روزانہ سورۃ رحمن کی تلاوت سنیں کیوں کہ جب بھی وہ قاری عبدالباسط کی آواز میں تلاوت سنتی ہیں تو اُنہں بہت سکون ملتاہے-
ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سورۃ رحمن کی تلاوت کے ساتھ پانط وقت کی نمازیں بھی پڑھتی ہیں اس نے نہ صرف سکون ملتا ہے بلکہ آپ اپنے رب سے قرب تر ہو جاتے ہیں-