نئی لڑکیاں اپارٹمنٹس میں رہیں اکیلی کسی گھر میں نہ رہیں عائشہ عمر کا لڑکیوں کو انوکھا مشورہ

0
56

اداکارہ عائشہ عمر جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شوبز میں آنے والی نئی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے اور وہ مشورہ ہے کہ ، نئی لڑکیاں اپنے اپارٹمنٹس میں رہیں اور گھروں میں اکیلی نہ رہیں کیونکہ حالات اس قسم کے ہیں کہ وہ اکیلی گھروں میں نہیں‌رہ سکتیں. عائشہ عمر نے کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا. نئی لڑکیوں‌کو چاہیے کہ وہ شارٹ‌کٹ کبھی نہ ڈھونڈیں بلکہ محنت کریں اور جم کر محنت کریں ان کو کامیابی ضرور ملے گی. عائشہ عمر نے کہا کہ لڑکیوں کو ہر کام خود کرنا آنا چاہیے دوسروں کی کسی بھی کام میں

محتاج نہیں ہونا چاہیے. عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ جب میں ایک محلے میں اکیلی رہتی تھی تو اس وقت میری گاڑی ٹوٹی تو مجھے بہت زیادہ مسائل کا سامنا رہا اس لئے میں کہوں گی کہ لڑکیوں کوہر کام کرنا آنا چاہیے تاکہ نہ کسی پر بھروسہ کرنا پڑے اور نہ وہ بھروسہ ٹوٹے. یاد رہے کہ عائشہ عمر کی عید الفطر پر منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں دونوں ہی بڑ ے بجٹ کی فلمیں جن کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے.

Leave a reply