عائزہ خان کو کئی نئے پروجیکٹس کی آفرز مل گئیں

مقبولیت کا ہر گزیہ مطلب نہیں کہ معیار کو چھوڑ کر کام کے پیچھے بھاگوں: اداکارہ

لاہور: ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اس ڈرامے میں انہوں نے مہوش کا کردار بخوبی نبھایا ہے

میرے پاس تم۔ہو کی۔آنے والی ہر نئی۔قسط کے بعد اداکارہ کی شہرت اور مقبولیت بڑھ رہی ہے اب ڈرامے کی زبردست کامیابی کےبعد ان کے پاس کئی ڈراموں کے پراجیکٹس کی آفرز موجود ہیں

ذرائع کے مطابق اداکارہ اسوقت میرے پاس تم۔ہو کے علاوہ ایک نئے ڈرامے تھوڑا سا حق میں کام۔کر رہی ہیں عائزہ خان کا کہنا ہے کہ مقبولیت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں معیار کو چھوڑ کر تعداد کے پیچھے بھاگوں ان کا کہنا تھا کہ وہ۔معیاری سکرپٹ کو ہی ترجیح دیں گی نہ کہ تعداد کو

Shares: