انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
باغی ٹی وی :اس ضمن میں اعلان عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ روزاپنے تصدیق شدہ ا نسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے ۔
عائزہ خان نے اپنی ایک مختصر سی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا ہے، عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔‘
پاکستان شوبز انڈسٹری میں وائرل خبروں کے مطابق عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی ‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔
جہاں مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہ ہے وہیں شوبز ستاروں کی جانب سے ٹاک شوز سے بھاگنے والی اور ڈراموں سے ہٹ کر میڈیا کا سامنا نہ کرنے والی عائزہ خان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔