میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت کی بلندیوں پر جانے والی عائشہ مانو نے اپنے حوالے سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں زندہ ہوں اور میری موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں. ایسی خبریں پھیلانے والوں کی شرم کہاں ہے. کیوں وہ کسی کی موت کی جھوٹی خبر پھیلا دیتے ہیں، ایسی خبریں پھیلانے والوں کو پتہ ہے کہ اس سے متعلقہ بندے کے گھر والوں اور عزیز و اقارب پر کیا گزرتی ہے. عائشہ مانو نے کہا کہ کچھ تو انسانیت دکھائی جانی چاہیے.
عائشہ مانو نے انسٹاگرام سٹوری میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ جھوٹی خبریں چلانے کا سلسلہ . یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی ڈیفینس میں ایک ڈانس پارٹی میں ایک لڑکی ہلاکت ہو گئی تھی خبر یہ اڑا دی گئی کہ جیسے یہ لڑکی عائشہ مانو ہے، عائشہ مانو وہ ہے جس نے میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت حاصل کی تھی. عائشہ مانو نے بھی کلاس کر دی ہے انکی موت کی جھوٹی خبر چلانے والوں کی .








