پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اداکارہ عائشہ عمر کا شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب اللہ کی مرضی ہوگی تب اُن کی شادی ہو جائے گی-
باغی ٹی وی :عائشہ عُمر سے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے عائشہ عُمر سے شادی کے حوالے سے سوال کیا-
صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی؟
عائشہ عمر نے صارف کے سوال کا ردعمل دیتے ہوئے جواب دیا کہ جب اللہ کی مرضی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس مئی میں معروف اداکارہ عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اورشادی کیلئے صرف رانا ثناء اللہ ، شیخ رشید ، قائم علی شاہ اور چوہدری شجاعت حسین بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔
عائشہ عمر نے تابش ہاشمی کے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی اور شو میں اداکارہ نے ذاتی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ ، شو میں عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدی شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو جاننے سے ہی انکار کردیا تھا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔
عائشہ عمر نے یہ بھی کہا تھا کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ "ان کے خیال میں حقوق نسواں انسانیت پسند ہیں مردوں سے نفرت کرنے یا ان کا خیال ہے کہ مردوں کو ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں ایک تحریک ہے ، ایک عقیدہ ہے کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہئیں –