زہنی توازن درست کروایں عائشہ عمر نے یہ مشورہ کس کو اور کیوں دیا؟

0
42

اداکارہ عائشہ عمر جن کی اس عید پر دو فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں، ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی . عائشہ عمر آج کل ان کی پرموشنز میں کافی مصروف دکھائی دیتی ہیں، عائشہ جہاں بھی جاتی ہیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں. عائشہ عمر نے آج کل ناک میں نتھ پہن رکھی ہے ، اس نتھ کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے. نتھ پہننے کی وجہ سے کچھ صارفین نے تو ان کو اپنا زہنی توازن ٹھیک کروانے کا مشورہ دیدیا. عائشہ عمر بھڑک اٹھی ہیں اس قسم کے مشورے اور تنقید کے بعد .انہوں نے کہا ہے کہ میں نتھ کو بالکل نہیں چھوڑوں گی ، میرا دماغی

توازن درست ہے ایسی تنقید کرنے والے اپنی دماغی حالت کا علاج کروائیں. عائشہ عمر نے یہ بھی کہا ہے نتھ ہماری زندگیوں کا حصہ ہے میں اب اسے پہنے رکھوں گی . یوں عائشہ عمر نے اپنے ناقدین کو ہی الٹا دماغی توازن ٹھیک کروانے کا مشورہ دیدیا ہے. یاد رہے کہ عائشہ عمر کا منی بیک گارنٹی میں ایک اہم کردار ہے اور ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے اس فلم میں اور فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں کام کرنے کا بہت مزا آیا ہے یقینا دیکھنے والے بھی میرے کردار فلم سے محظوظ ہوں گے.

Leave a reply