اداکارہ عائشہ عمر جنہیں بلبلے کے کردار خوبصورت نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا. ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت زیادہ موڈ ی ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اداکاری بھی کرتی ہوں ، میزبانی بھی کرتی ہوں ماڈلنگ بھی کرتی ہوں ، لیکن میرا جب جو دل کرے وہی تب کرتی ہوں۔ میرا اپنا ایک مزاج ہے میں اس کے حساب سے ہی چلتی ہوں چاہے دوسرے جو مرضی کہتے رہیں ، میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے فیصلے خود کئے اور خود ہی کرتی ہوں ، ہاں فیصلے اچھے بھی ہوجاتے ہیں برے بھی ہوجاتے ہیں لہذا میں اپنے فیصلوں کا بھار اٹھاتی
ہوں اور اچھے برے فیصلوں کو مان لینا اس کو تسلیم کرنا اصل میں ایک بہادری کا کا م ہوتا ہے۔ عائشہ عمر نے کہا کہ جوکام کرتا ہے اس پر تنقید بھی ہوتی ہے جو کچھ نہیں کرتا اس پر کسی نے کیا تنقید کرنی اور میں محسوس کر سکتی ہوں کہ مجھ پہ جو اور جب جس قسم کی تنقید ہورہی ہوتی ہے اس کا مقصد کیا ہے اگر تو پازیٹیو تنقید ہو تو میں کوئی بات نہیں سر آنکھوں پر لیکن اگر کوئی تنقید مجھے پریشان کرنے کے لئے ہو تو میں اسکی ٹینشن نہیں لیتی۔ عائشہ عمر نے کہا کہ اپنے فیصلے انسان کو خود کرنے چاہیں کل کو پچھتاوا نہیں ہوتا۔