اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھی تو میںنے ایک اصول بنا لیا تھا کہ اگر کام کرنا ہے تو معیاری کرنا ہے، اگر معیاری کام نہیں ملے گا تو نہیں کرنا چاہیے کتنا ہی لمبا وقفہ کام سے کیوں نہ لینا پڑے. انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی فلمز میںبہت کام کیا ہے اور بہت شہرت سمیٹی ہے ، میری خوش قسمتی ہے کہ لوگوں کا پیار میرے ساتھ ہر وقت رہتا ہے . لیکن میری ایک خواہش ہےکہ میں ہالی وڈ کی فلموں میں کام کروں اور اپنا مزید نام بنائوں.
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اچھا کام ہو رہا ہے، نوجوان لڑکے لڑکیاں اچھا کام کررہےہیں، ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس انہیں صحیح مواقعوں کی تلاش ہے. انہوں نے کہا کہ” خوبصورت کے کریکٹر نے میری زندگی کی ڈگر ہی بدل ڈالی ہے”. میںجہاں بھی جاتی ہوں آج بھی میرے مداح مجھے خوبصورت کہہ کر ہی بلاتے ہیں. یاد رہے کہ عائشہ عمر کی رواں برس عید الفطر پر دو فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں ، ایک منی بیک گارنٹی اور دوسری ہوئے تم اجنبی ، دونوں فلمیں بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی تھیں.