بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانا جو اپنے ڈانس اور بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. وہ اب کرکٹر کا کردار ادا کریں گے. بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق ایوشمان کھرانہ ایک سابق بھارتی کپتان کی بائیوپک میں کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔اس کردار کے لئے وہ جم کر تیاری کررہے ہیں . ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ میں سارو گنگولی کا کردار ادا کروں گا. انہوں نے کہا کہ یہ فلم کب شروع ہو گی اس حوالے سے ابھی میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، پرڈیوسرز اس چیز کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ ”میری خوش نصیبی ہے کہ میرے پاس ایک اچھا اور بہترین پراجیکٹ آیا ہے ”ساور گنگولی ہمارے ہیرو ہیں اس کردار کو کرنے کےلئے میں ان کی زندگی کو سٹڈی کررہا ہوں.مجھے امید ہے کہ شائقین میرے اس کردار کو بہت پسند کریں گے. واضح رہے کہ مہیندرا سنگھ دھونی، اظہرالدین اور کپل دیو کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جارہی ہے۔ اس مرتبہ جس سابق بھارتی کپتان کی زندگی کو بڑے پردے کی زینت بنایا جائے گا وہ سارو گنگولی ہیں ۔