پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار اور عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک جذبات سے بھرپور پیغام شیئر کیا ہے
گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کی تصویر شئیر کی اور کیپشن میں پیغام جاری کرتے ہوئے کم عمری میں باپ بننے کی ذمہ داریوں کو واضح کرتے ہوئے بچوں کی اپنی زندگی میں اہمیت کے بارے میں بھی بتایا
اذان سمیع خان نے لکھا کہ کیریئر کے آغاز میں سب مجھے سمجھاتے تھے کہ آپ اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں ہیں اپنی فیملی اور بچوں کے بارے میں زیادہ بات نہ کیا کریں، خاموش رہیں کیونکہ یہ آپ کے کیریئر پر اثر انداز ہوگا ایسے مشورے دینے والوں میں وہ بھی شامل ہیں جن کا میں بےحد احترام کرتا ہوں اور ان کی بات سنجیدگی سے لیتا ہوں
27 سالہ اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں ایسا کیسے کرسکتا ہوں وہ میرے بچے ہیں مجھے متاثر کرتے ہیں
https://www.instagram.com/p/B8dPeKRAaU6/?igshid=yal0nc9lmsy7
اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ تم لوگ ابھی یہ سمجھنے کے لیے بہت چھوٹے ہو لیکن ایک نہ ایک دن یہ پڑھوگےمیں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں کام کرتا ہوں کیونکہ میں اپنے کام سے محبت کرتا ہوں اور اسے گزرے کل سے بہتر بنانا چاہتا ہوں
انہوں نے اپنے بچوں کو بتایا کہ میں جوان ہوں اور ابھی ایک باپ کی ذمہ داریاں سیکھ رہا ہوں بعض اوقات غلطیاں کرتا ہوں لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ ہر روزسب سے بہتر والد بننے کی کوشش کروں گا
اپنی بیٹی للی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اذان نے انہیں بتایا کہ بابا آپ سے زیادہ سے زیادہ محبت کرتے ہیں، اگر آپ دونوں بیٹا اور بیٹی 18 سال کی عمر کے بعد یہ پڑھ رہے ہیں تو میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ نیوٹیلا اور کوکو پوپس والی اس دنیا میں یاد رکھیں گے کہ ہم دیسی ہیں چائے ہمیشہ کافی سے بہتر ہوتی ہے
مایا علی کا عثمان خالد بٹ کے لئے ان کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام
میوزک کمپوزر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اذان سمیع خان نے 20 برس کی عمر میں اپنی بچپن کی سہیلی صوفیہ بلگرامی سے شادی کی تھی ان کے دو بچے ہیں
اداکارہ ماہرہ خان نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اذان سمیع خان کی بیٹی للی کو سالگرہ کی مبارکباد دی
اور ہرشدیپ کمار اور اداکار احد میر کی والدہ نے بھی للی کو سالگرہ کہ مبارکباد باد دیتے ہوئے دعا دی