آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں‌بھارتی اقدام کی شدید مزمت کی گئی او اقوام متحدہ سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی.

مطفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس جاری ،اجلاس میں شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی گئی.اجلاس میں ایم ایل اے عبدالمجیدنے قرارداد پیش کی جس میں بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کی شدید مزمت کی گئی . کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے اورکشمریوں پر ظلم و ستم کی شدید مزمت کی گئی. اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمریوں کےجائز حق خود اردیت کو یقینی بنائے.

ایوان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے .قراداد میں بھارت کیطرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس پر نوٹس لے اور بھارت کو اس ظلم و ستم سے روکے.اجلاس میں کشمیر کو اقوام متحدہ کی 1948 کی قراداد کےمطابق حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا.

Shares: