آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع، سوشل میڈیا پر تنقید
آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع کردی گئی اور مزید 27 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا جس کے بعد کابینہ ارکان کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی ہے جبکہ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب کابینہ سے آج مظفرآباد میں حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر بھی موجود تھے۔
معروف تجزیہ کار طاہر ملک نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ "ایک طرف آئی ایم ایف ڈیل کے لئے تمام تر شرائط مانی جارھی ہیں، جبکہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے دعوے کئے جارھے ہیں دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت کی کابینہ میں 26 وزرا کا اضافہ ہورہا ہے.
ایک طرف آئی ایم ایف ڈیل کے لئے تمام تر شرائط مانی جارھی ہیں۔
حکومتی اخراجات کم کرنے کے دعوے کئے جارھے ہیں دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت کی کابینہ میں 26 وزرا کا اضافہ۔ pic.twitter.com/AKOA8QF1ii— Tahir Naeem Malik (@TahirNaeemMalik) June 25, 2023
جبکہ تقریب حلف برداری میں ممبران اسمبلی، انتظامی افسران، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزرا میں پی ٹی آئی کے 15 منحرف، پیپلزپارٹی کے 9 اور ن لیگ کے 3 ارکان شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والوں میں سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین، محمد احمد رضا قادری، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق اور چوہدری محمد اکبر شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
واجح رہے کہ حلف اٹھانے والوں میں جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصر، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف، چوہدری عامر یاسین، قاسم مجید اور ضیاالقمر شامل ہیں۔