باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے آج رات 12 سے تین ہفتوں کے لئے لاک ڈائون کرنے کا اعلان کردیا ہے

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ناگزیرحالات میں سفر کرنے کیلئے خصوصی پاس جاری کیےجائیں گے،کھانے پینے کا سامان لانےکیلئےگھر کےایک فردکواجازت ہوگی،یہ کرفیونہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں،عوام گھروں سےباہر نہ نکلیں،انتہائی ضروری ہوتوشناختی کارڈ ساتھ رکھیں،

آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، مارکیٹس، پارکس سب کچھ بند کر دیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خاننے انٹری پوائنٹس پر سکریننگ کے حوالے سے شکایات پر نوٹس متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آزادکشمیر آنیوالے ہر بندے کی سکریننگ یقینی بنائیں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے،میر پور میں ایک شخص میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا.

سندھ میں بھی گزشتہ روز کرفیو نافذ کیا گیا تھا، آج پنجاب میں بھی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 8 سو سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

Shares: