میر پور:آزادکشمیری انتخابات:17 دن باقی:بلاول بھٹوسرگرم ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہے اورہرجماعت نےآزادکشمیر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں‌ ، اسی منظرنامے میں‌ پاکستان پیپلزپارٹی بھی بڑی فعال نظر آتی ہے

میر پور سے ذرائع کے مطابق آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے استقبال کی بھرپورتیاریاں جاری ہیں ، میر پور کے علاقے میں گہما گہمی ہے اورگھروں پرپاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم لہراتے ہوئے نظرآرہے ہیں‌، اس حلقے میں دوسری پارٹیاں بھی بڑی فعال نظرآرہی ہیں لیکن آج کا دن اس حوالے سے اہم ہے کہ آج تین اہم مقامات پر بلاول بھٹو کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں‌

میر پورسے ملنے والی اطلاعات میں بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو ٹھیک 3 بجے منگلا برج پرپہنچیں گے اور یہاں سے ایک قافلے کی شکل میں تین مختلف مقامات پرجلسوں سے خطاب کریں گے

یاد رہےکہ کل بلاول بھٹو نے ایک انتخابی حلقے میں‌ تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی ہی کشمیریوں کے لیے خلوص دل سے کام کرسکتی ہے اورکشمیریوں‌کوآزادی دلوا کررہے گی

یاد رہے کہ 25 جولائی کو ازاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں ہر پارٹی اپنی جیت کے دعوے کررہی ہے لیکن بظاہر اوربالآخر صورت حال پی ٹی آئی کے حق میں جاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے اور سوفیصد امکان ہے کہ پی ٹی آئی بڑی اکثریت سے آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی

Shares: