آزاد کشمیر انتخابات:پی ٹی آئی اوراتحادیوں کے حصے میں کتنی کتنی سیٹیں آئیں تفصیلات آگئیں

0
155

اسلام آباد:آزاد کشمیر انتخابات:پی ٹی آئی اوراتحادیوں کے حصے میں کتنی کتنی سیٹیں آئیں تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق اس وقت آزاد کشمیرسیاسی جوڑتوڑ اورحکومت حاصل کرنے کے لیے تمام جماعتیں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات جیتنے کے چکر میں متحرک ہیں‌

آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے وزیراعظم عمران خان نے چند دن پہلے جن امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی تھی ان میں سے اکثرتوانتخابات لڑیں گے مگرکچھ مقامات پرابھی بھی ابہام پایا جارہا ہے

پی ٹی آئی آزاد کشمیرکی طرف سے جاری کردی تفصیلات کے مطابق کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے 305 امیدواروں نے تحریک انصاف کو ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی، جن میں سے بیشتر کے ناموں کو فائنل کرلیا گیا ۔

 

 

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اےون سےاظہرصادق ،ایل اے2سےظفرانوار، ایل اے3سے سلطان محمودچوہدری، ایل اے4 سےچوہدری ارشد، ایل اے6 سے علی شان سونی، ایل اے7سےچوہدری انوارالحق، ایل اے8 سےظفراقبال، ایل اے11سےچوہدری اخلاق، ایل اے12سےشوکت فرید، ایل اے14سےلطیف خالق، ایل اے15سےسردارتنویر خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح ایل اے18 سے سردارعبدالقیوم نیازی، ایل اے19سےسردار آرزش، ایل اے22 سے سردار صغیرچغتائی، ایل اے24سے فہیم اختر، ایل اے 25 سے سردارگل خان، ایل اے26 سے میاں شفیق، ایل اے27 سے سردار تبارک علی، ایل اے 28 سے چوہدری شہزاد، ایل اے29 سےخواجہ فاروق احمد، ایل اے30 سے محمدراشد، ایل اے31سے راجہ منصورخان، ایل اے33دیوان علی خان، ایل اے34 سے ریاض احمد، ایل اے35سے مقبول احمد، ایل اے36سےحافظ حامد رضا، ایل اے37 سے اکمل سرگالا پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گی۔

ایسے ہی ’ایل اے38 سے اکبر چوہدری، ایل اے 39 نازیہ ناز، ایل اے40سےمحمدسلیم بٹ، ایل اے41 سے غلام محی الدین، ایل اے42 سےعاصم شریف، ایل 43 سےجاویدبٹ اور ایل اے45 سے عبدالماجدخان پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ان میں ایل اے 5 ایل اے 9 ایل اے 10ایل اے 13 ایل اے16 ایل اے 17 ایل اے 20 ایل اے21 ایل اے 23 ایل اے 32 ایل اے 44 پر پی ٹی ائی اس لیے پینڈنگ کی ہیں کہ ان پراتحادیوں سے ہونے والے معاہدے کے مطابق یہ نشستیں ان کو دی جائیں

ادھر اس حوالے سے مظفرآباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مسلم کانفرنس کے ساتھ اتحاد کے بعد ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کومزید حلقوں سے اپنے امیدواروں کودستبردار کروانا پڑے جس کے لیے عمران‌ خان کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے

یہ بھی بتایا جارہاہے کہ پاکستان میں حکومت کے اتحادیوں نے آزادکشمیر میں بھی اتحادی ہونے کی حامی بھری ہے ان میں ایم کیوایم ، پاکستان مسلم لیگ قائداعظم ، اوردیگرعلاقاائی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے حمایت کیا اعادہ کیا گیا ہے

ادھرمقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت پی ٹی آئی کی پوزیشن دن بدن مضبوط ہوتے جارہی ہے ہوسکتا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں پی ٹی آئی کو مزید کامیابیاں ملیں

Leave a reply