آزاد کشمیرانتخابات:مکمل نتائج آگئے:PTIسب سےبڑی جماعت:ن لیگ کوکشمیریوں نےمسترد کردیا

0
41

مظفرآباد:آزاد کشمیرانتخابات:تمام حلقوں کےمکمل نتائج آگئے:پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کرلی، اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے بعد تحریک انصاف نے آزاد کشمیرکا میدان بھی مار لیا ہے،

ادھرباغی ٹی وی ذرائع کےمطابق تمام 45 حلقوں کے مکمل نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 26 نشستیں جیت کرآزادکشمیرقانون ساز اسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل کرلی ہے ،

ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے اب تک تمام 45 حلقوں کے نتائج آگئے آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ بھی تھم چکا ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق قانون سازاسمبلی کی 45 میں سے 45 حلقوں کے نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اب تک 26 سیٹیں جیت کرسب سے آگے ہے

دوسری طرف دیگریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم کانفرنس بھی ایک سیٹ جیت چکی ہے یوں پی ٹی آئی کی اب تک 27 سیٹیں ہوچکی ہیں

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی ہے اور11 حلقوں سے انتخاب جیت چکے ہیں جبکہ ن لیگ جو کہ آزادکشمیرکی سب سے بڑی جماعت کے طورپرجانی جاتی تھی اب آزاد کشمیر کی تیسرے درجے کی جماعت کے طور سامنے آئی ہے

ن لیگ نے 6 نشستیں جیتی ہیں ، ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم کانفرنس نے ایک سیٹ جیتی ہے اس کے علاوہ ایک نششت کسی اور کے حصے میں آئی ہے اوراگرمسلم کانفرنس کو پی ٹی آئی کا اتحادی تصور کریں تو پھرپی ٹی آئی ایوان میں 27 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے تھی اوراگرباقی رہ جانےوالی ایک نشست وہ بھی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں تو یوں پی ٹی آئی کی 28 سیٹیں ہوجائیں گے

یہ بھی ضمنی الیکشن میں ایک مزید سیٹ پی ٹی آئی کو مل سکتی ہے یوں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی اپنی 27 اوردواتحادیوں‌کی ملا کر29 سیٹیں لے کراسمبلی میں سب سے طاقتورپارٹی کے طورپرحکومت کرے گی

دوسری طرف مظفرآباد سے ملنےوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سازی کے لیے ابھی سے مشاورت شروع ہوچکی ہے ، ادھرمظفرآباد اوردیگرعلاقوں میں پی ٹی آئی کی جیت پرخوشیاں منائی جارہی ہیں اورمٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں

اس کے علاوہ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔اوراگرموجودہ شرح‌ کو دیکھا جائے تو اسمبلی کی کل 45 نششتوں کے اعتبار سے 8 مخصوص نششتوں کی تقسیم کچھ اس فارمولے کے تحت آتی ہے "5.625”

اس شرح کے اعتبار سے ن لیگ ایک ، پی پی 2 جبکہ پاکستان تحریک انصاف اتحادیوں کو ملا کر5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے ، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مزید جوڑ توڑ سے پی ٹی آئی کو6 نشستیں بھی حاصل ہوسکتی ہیں کیونکہ پی پی کے پاس اس وقت چوہدری یٰسین کی جیتی ہوئی دو نشستیں ہیں ، ان میں سے ایک چھوڑنی پڑے گی اوروہ لامحالہ حکومت وقت کے حصے میں آسکتی ہے ، یوں کشمیرکی قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے ساتھ 33 نشستیں‌ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے

Leave a reply