آزاد کشمیر انتخابات: 45نشستوں کیلئے عام انتخابات آج ہونگے، انتظامات مکمل

0
160

مظفر آباد: آزاد کشمیر انتخابات: 45نشستوں کیلئے عام انتخابات آج ہونگے، انتظامات مکمل ،اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہو گا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پاکستان کے کسی بھی شہر میں مقیم کشمیری بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

آئندہ پانچ سال کی مدت کیلئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے انتخاب کیلئے بتیس لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

آزاد جموں و کشمیر کے اضلاع میں تینتیس اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم جموں و کشمیر کے پناہ گزینوں کے بارہ حلقوں سمیت کل پینتالیس نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔آٹھ مخصوص نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لئے پولنگ آج ہورہی ہے، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔

جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔مجموعی طور پر 32 سیاسی جماعتیں اور سینکڑوں آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،

پولنگ کے لیے چالیس ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے۔ اس کے علاوہ چھ سے سات ہزار پاک فوج کے جوان بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پریزائڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو میجسٹریٹ کے برابر اختیارات د ئیے گئے ہیں،تینتیس حلقوں میں بارہ بڑے مقابلے متوقع ہیں۔

عام انتخابات میں 826 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 1209 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات پر 2 ارب روپے کے قریب اخراجات آئیں گے۔تمام وسائل متعلقہ اداروں کو مہیا کردیئے ہیں۔

انتخابی عمل کے دوران 5 ہزار 300 اہلکار تعینات ہوں گے ۔پنجاب،خیبر پختونخوا،اسلام آباد پولیس،ایف سی اہلکار اور رینجرز کے 32 ہزار 200 جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔تمام سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیے گئے ہیں ۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل ہو رہا ہے

Leave a reply