آزادکشمیرانتخابات:ن لیگ کی اہم شخصیات پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے لیے کوشاں

آزادکشمیرانتخابات:ن لیگ کی اہم شخصیات پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے لیے کوشاں #Baaghi

مظفرآباد:آزادکشمیرانتخابات:ن لیگ کی اہم شخصیات پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے لیے کوشاں،اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر میں ن لیگ مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی ہے اورن لیگی حلقوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیرسٹرسلطان محمود سے آزادکشمیرکے ن لیگ سے تعلق رکھنے والی بڑی بڑی شخصیات نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کی خواہش کا اظہارکیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان اہم شخصیات کا کہنا ہےکہ اگران کوپی ٹی آئی کا ٹکٹ کنفرم ہوجاتا ہے تووہ ن لیگ سے ہمیشہ کے لیے تعلق توڑنے کے لیے تیار ہیں‌، ادھر اس حوالے سے مقامی ن لیگی رہنماوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس وقت آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی مکمل گرفت ہے اورامکان یہی ہے کہ پی ٹی آئی توقع سے زیادہ سیٹیں لے گی

ادھر مظفرآباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ االیکشن کا زوربڑھ رہا ہے اورامکان ہے کہ اگلے چند دنوں‌ تک ن لیگ کی مرکزی قیادت پارٹی کوبچانے کے لیے آزادکشمیر پہنچے یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ شہبازشریف اورمریم نواز اگلے ہفتے آزاد کشمیر پہنچ رہے ہیں‌

Comments are closed.