آزاد کشمیر انتخابات:45 میں سے 30 حلقوں‌ کے نتائج آگئے:عمران خان سب پر بھاری

0
31

مظفرآباد:آزاد کشمیر انتخابات:45 میں سے 30 کے نتائج آگئے:عمران خان سب پر بھاری،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق قانون سازاسمبلی کی 45 میں سے 30 حلقوں کے نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اب تک 21 سیٹیں جیت کرسب سے آگے ہے

دوسری طرف دیگریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم کانفرنس بھی ایک سیٹ جیت چکی ہے یوں پی ٹی آئی کی اب تک 22 سیٹیں ہوچکی ہیں

ذرائع کے مطابق ن لیگ اورپی پی نے اب تک 4،4 سیٹیں جیتی ہیں ، ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق نتائج کا سلسلہ ابھی جاری ہے اوراب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق باقی 15 حلقوں میں 10 پرپی ٹی آئی سبقت لے جارہی ہے

Leave a reply