آزاد کشمیر میں کرونا کے 12 مریض، سب سے زیادہ مریض کس ضلع میں ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں ایک اورمریض میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے

آزاد کشمیر کے وزیر صحت کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک اور مریض کی تصدیق کے بعد آزاد کشمیر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 12 ہو گئی ہے،

آزادکشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقہ جبی کی خاتون کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا، خاتون گزشتہ دنوں انگلینڈ سے واپس آئی تھی،چند روز قبل مذکورہ خاتون کے بیٹے کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا تھا، ضلع بھمبر میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 6 جبکہ آزادکشمیر میں تعداد 12 ہو گئی ہے.

آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میرپور میں کرونا وائرس کے 4 مریض، پلندری میں 1، اور راولا کوٹ میں بھی ایک مریض ہے،

ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کے مطابق آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا، صحتیاب مریض کو کل ڈسچارج کیا جائے گا۔ کرونا سے صحتیاب مریض کا تعلق پلندری سے ہے، مریض کے 31 مارچ، یکم اپریل کو کرونا کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کرونا کا مریض 15مارچ کو ایران سے آیا تھا۔مریض کے ہمراہ آنے والے چار زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، چار زائرین کو کل قرنطینہ سے گھر بھجوایا جائے گا، کرونامریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے اب تک 147 افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں. وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کہ سطح پر 700 کمیٹیاں بنا دی ہیں ، کمیٹیاں مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہیں گی جسکے لئے آئی ٹی بورڈ نے سافٹ ویئر بنا دیا ہے ،آزادکشمیر میں کورونا ٹیسٹ کرنے کہ استعدا میں اضافہ کر رہے ہیں

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر شہری عمل نہیں کریں گے تو سختی کی جائے گی

Shares: