بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہ آزاد کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے جسے لینے کے لئے بھارت کو افغانستان میں اپنی فوج تعینات کرنی چاہئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے ہندو انتہا پسند تنظیم سانسکرتی گورو سنستھا کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالہ سے ایک سیمینار سے خطاب میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت سرکار کا زبردست فیصلہ تھا، اب مقبوضہ کشمیر ہمارا ہوا، اب بھارت سرکار کو آزاد کشمیر کو لینے کی کوشش کرنی چاہئے، اس ضمن میں بی جے پی کے رکن نے مودی سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے اور اس نے بھارت کو وہاں اپنی بھیجنے کو کہا ، بھارت کو موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے اور فوری فوج وہاں بھیجنی چاہئے

سبرامنیم سوامی کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں فوج تعینات کرے گا تو آزاد کشمیر پر قبضے کے لئے اسے آسانی ہو گی ،بھارتی رکن اسمبلی نے صرف اسی پر بس نہیں کیا بلکہ کہا کہ بھارت کو چین کے قبضہ میں اکسائی چین خطے کو دوبارہ بھارت میں شامل کرنا چاہئے

سبرامنیم سوامی بھارت میں وزیر بھی رہ چکا ہے ، اس نے رواں برس ایک اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ گائے کے پیشاب کا استعمال دوا بنانے میں ہوتا ہے اور امریکہ نے اس کے لیے پیٹنٹ بھی حاصل کر لیا ہے ہمیں ہر گاؤں میں گئوشالہ کی تعمیر کرنی چاہیے اور چونکہ گائے کا گوشت کثیر مقدار میں بیرون ممالک برآمد کیا جاتا ہے اس لیے اس کاروبار میں شامل لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔.

Shares: