آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں، گورنر پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں وڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس ہوا،کرونا سدباب کے حوالے سے اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے شرکت کی، اجلاس میں تمام صوبوں کے گورنر اور صدر آزاد کشمیر بھی شریک ہوئے
اجلاس میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلا س میں گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹر اب تک کی سب سے کامیاب سہولت ثابت ہوئے ہیں ۔آن لائن معائنہ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب مین بھی مزید ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم ہو رہے ہین۔ دوائیاں ، ماسک اور سینیٹائزر کے عطیے بھی وزیر صحت کے حوالے کر دیے۔ مخیر حضرات نے مشکل کے وقت میں عوام کے لئے آگے آئے ہیں۔مستحقین کو راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، مشکل میں عوام کا ساتھ دیں گے۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام صرف اور صرف حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں، کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آنے والے ہفتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہے۔ تمام پابندیاں اور لاک ڈاون صرف عوام کو کرونا محفوظ رکھنے کے لیے ہیں، کرونا سے متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر سہولت فراہم کریں گے.
لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران