لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

0
28

لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ملک بھر مین تباہ کاری جاری ہے، کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے، ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ملک بھر میں این جی اوز، فلاحی ادارے شہریوں میں امدادی پیکج تقسیم کر رہی ہیں، ایسے میں گورنر ہاؤس لاہور میں ایک تقریب ہوئی جہاں لاہور کے تاجروں نے گورنر پنجاب کو غریب افراد کے لئے صابن عطیہ کئے.

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپوزیشن کو سیاست کیلئے وقت کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کہ کورونا سے ہونیوالا نقصان صرف حکومت کیلئے ہوگا تویہ درست نہیں اگر خدانخواستہ کورونا بڑ ھے گا تو سب کا نقصان ہی نقصان ہوگا ،

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کورونا کو شکست دینگے تو حکومت و اپوزیشن سمیت 22کروڑ پاکستانیوں کی جیت ہوگی، جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے توپھر سب سیاست کر یں ،کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دیں مگر سیاست نہ کریں،جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہیں گے کورونا مزید پھلتا رہے گا،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا کسی کو معاف نہیں کر یں گے۔

وہ گور نر ہاﺅس لاہور میں بزنس مین چوہدری ظفر محمود ،شبیر حسین اورقاضی خالد کی جانب سے غر یب افراد کیلئے 50ہزار صابن عطیہ کیے جانے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پروائس چیئر پر سن سرور فاﺅنڈیشن بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کہ کورونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں سب کی جنگ ہے عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہیگا کیونکہ جب کوئی بھی شخص گھرسے باہر نکلتا ہے تو اسکے خود یا دوسروں کو کورونا کا شکار کر نے کا خطرہ موجود ہے اس لیے حکومت نے عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے بہت مشکل فیصلے بھی کیے ہیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی لوگ ملوث ہوں گے انکے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

قبل ازیں ترجمان حکومت پنجاب اقلیتی امور رابنسن عزیز فرانسس نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو کورونا راشن فنڈ کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک عطیہ کیا،گورنر پنجاب جلد ایک لاکھ خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کرینگے۔

قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پبلک گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چئیرمین عصمت اللہ نیازی کی قیادت میں ملاقات کی،کورونا ایمرجنسی لاک ڈاون کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا.

Leave a reply