کرونا وائرس، امریکا میں ہلاکتیں چین سے زیادہ ہو گئیں، مریضوں میں امریکا کا دنیا میں پہلا نمبر

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، کرونا وائرس میں ہلاکتوں کے اعدادو شمار کے حساب سے امریکہ چین سے آگے نکل گیا، جبکہ مریضوں کے حساب سے امریکہ کا پہلے ہی پہلا نمبر ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید 290 ہلاکتیں ہوئیں، جس سے امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3501 ہو گئی ہے، امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12ہزار 730 نئے کیسز سامنے آئے، امریکا میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

چین میں اب تک کرونا وائرس سے 3305 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ امریکا میں کرونا سے 3501 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں رپورٹ ہوئے،چین سے دوگنا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکا نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کردی ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید سختی کا امکان ہے

امریکی وزارت صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھر میں رہنے کے احکامات اور اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے دیگر اقدامات پر عمل کریں۔ نیو یارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 75 ہزار 795 ہو گئی ہے جبکہ نیویارک مین 1550 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

نیویارک کے گورنر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ہماری توقع سے زیادہ مضبوط اور خطرناک ہے، ہم ابھی بھی پہاڑ پر چڑھ رہے ہیں ، پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں گے تو پھر کرونا سے جنگ ہو گی.

نائن الیون 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں سے کرونا کے مریضوں کی ہلاکتیں زیادہ ہو گئی ہیں،امریکی عہدیداروں کے تخمینے کے مطابق ، کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سےدو لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے

امریکا میں کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک سمیت حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی صدر  نے  کہا ہے کہ اگر امریکی شہریوں نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا

امریکی ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی اہلکار بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے،ریاست نیو جرسی میں 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،جس کے بعد نیوجرسی میں 2477 اہلکار آئیسولیشن میں چلے گئے،

دوسری جانب کرونا وائرس دنیا کے تمام ممالک تک پھیل گیا،کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 37ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 41 ہزار سے زائد انسان کرونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 1914 ہو گئی ہے

صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 708، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

 

Leave a reply