آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ میں زرتاج گل کیا کرنے والی ہیں، خبر نے تحریک انصاف میں بھی ہلچل مچا دی، مارچ میں آنے والے بھی حیران ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 27 کو آئیں گے، بھول جائیں گے کہ نہیں آئیں گے، تمام لوگوں کے ساتھ آئیں گے، مدرسے کے نوجوان طالب علم آئیں گے،

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

مولانا عطاالرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 27 اکتوبرسے پہلے اگرعمران خان میں جرات ہے تومولانا فضل الرحمان کو پکڑ کر دیکھائیں 18سال سے اوپرعمر والے نوجوان طالب علم آئیں گے ہم نے سب طالب علموں سے کہ دیا ہے کہ شناختی کارڈ ساتھ لائیں زرتاج گل چیک کرے گی کہ کہیں چھوٹا بچہ تو ساتھ نہیں آگیا مارچ میں.

مولانا عطاء الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ لاکھ کا عدد ہم محتاط اندازے سے کہہ رہے ہیں، ہمارے مارچ کے نکلنے کے بعد لوگ ایران کا انقلاب بھول جائیں گے، یہ اُس سے بھی زیادہ بڑا ہو گا۔

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

Comments are closed.