آزادی اللہ تعالیٰ کے ان گنت احسانوں میں سے ایک احسان ہے : آفاق احمد

0
36

مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے جشن آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کے انگنت احسانوں میں سے ایک احسان ہے جس کیلئے اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے اور اسکی جتنی قدر کی جائے کم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس آزادی کی اہمیت وہی جانتا ہے جس نے اسکی قیمت ادا کی ہو،میرا ملک ایسے خاندانوں سے بھرا پڑا ہے جنکا ماضی انگریزیوں کی غلامی اور قیام پاکستان کی مخالفت سے رقم ہے،لیکن آج ایسے ہی تحریک پاکستان کی مخالفت کرنے والے خاندان بلاشرکت میرے اس ملک کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ جنہوں نے اپنے خون سے اس آزادی کی قیمت ادا کی اور اپنا سب کچھ چاہے اس میں اورینٹ ائیرلائن ہویا ولی دکن کی دولت ، لیاقت علی خان کی جائیدایں ہو یا رانا لیاقت کو تحفے میں ملنے والا محل ،ایک عام آدمی کا قلم ہو یا اسکا ہنر ، دن ہو یا اسکی راتیں سب کچھ اس ملک پر نجھاور کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ آج ان بزرگوں کی اولادوں کی حب الوطنی پر قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے انگلیاں اٹھا رہے ہیں، یہ لوگ پہلے قیام پاکستان کی مخالفت کرتے تھے آج اس ملک کو گدوں کی طرح نوچ نوچ کر تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے اس ملک کو اور اسکی آزادی کو ہر قیمت پر محفوظ بنانا ہے اور اس کیلئے ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

Leave a reply