آزادی مارچ،شاہ محمود قریشی نے مولانا فضل الرحمان سے کیا کی اپیل ؟

0
41

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا، مولانا تاریخ بدلیں ،کشمیر کاز کو نقصان مت پہنچائیں

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائزہ قبضہ کیا ،کشمیری27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ،27اکتوبرکوپوری دنیامیں یوم سیاہ منایاجائے گا ،احتجاج فضل الرحمان کا حق ہے مگر تاریخ مناسب نہیں،مولانا فضل الرحمان احتجاج کےدن پرنظرثانی کریں،مولانافضل الرحمان کی احتجاج کی تاریخ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچےگا،

شہباز شریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بھی واضح کر دیا

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 27اکتوبربھارت کی یلغاراورکشمیریوں کےحق سےمنسوب ہے،27اکتوبر کوکسی اور مقصد کے لیے استعمال کریں گے تو کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا فضل الرحمان نے27اکتوبرکواحتجاج کیا توبھارتی بیانیے کوتقویت ملےگی،فضل الرحمان کے کشمیرسے لگاوَ اورحب الوطنی پرشک نہیں،یقین ہےمولانا فضل الرحمان میری اپیل پرغورکریں گے،

مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

Leave a reply