پاکستان ایسو سی ایشن دبئی” آزادی کپ "کے نام سے شارجہ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے

0
59

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی آزادی کپ کے نام سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ جو سکائی لائن یونیورسٹی شارجہ میں 8 ، 9 اور 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔ آج مورخہ 9اگست کو اس سلسلے میں رنگا رنگ کٹ لانچنگ سرمنی کا انعقاد کیا گیا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپورٹس کمیٹی کے ڈائریکٹر ابو بکر امتیاز نے مہمانوں اور سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کےایوینٹ مینجر عمران علی جان اور آرگنائزرزنعیم رسول،داؤد شریف سعید الرحمان، اسد پرویز، افتخار احمد، نقاش ریاض، عامر علی جان ، صدام حسین، لیاقت عزیز،رضوان شریف اور جملہ ٹیم کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد پیش کی۔
اس ٹورنامنٹ میں یو اے ای کی 8 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے شارجہ سکائی لائن یونیورسٹی کرکٹ گراونڈ میں لازمی تشریف لائیں۔ شکریہ
اس موقع پر چنار ونگ کے Co-Founder جناب راجہ محمد خان صاحب، فیوچر ویز کے منیجنگ ڈائریکٹر محترم ساجد عباسی صاحب، منسٹری آف لیبر سے جناب فہد صاحب، پاکستان قونصلیٹ سے ویزہ قونسلر ذوالفقارجی ایچ کے پراپرٹیزکے منیجنگ ڈائریکٹر محترم حماج مختار گوندل، منصر علی جان صاحب خصوصی مہمان تھے۔ پروگرام میں سپانسرز (این وائی سی، جی ایچ کے پراپرٹیز، راجہ امجد کبیر، سہیل اشرف ٹریولز)، صدر جے کے جے ایف راجہ اسد خالد اور ان کی ٹیم ، ٹیم کیپٹنز اور کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آخر میں مسرور گیلانی صاحب ڈائریکٹر پبلک ریلیشن پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نےتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا



Leave a reply