حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ
وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے دنیا کو ہلا دیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سافٹ پاور میڈیا ایک کلیدی حیثیت اختیارکرچکا ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے چند لمحوں میں پیغام دنیا تک پہنچایا جاسکتا ہے،وزیراعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب نے دنیا کو ہلا دیا،حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،
کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم
کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ دنیا کے اندر میڈیا نے انقلاب برپا کیا، انٹرنیشنل سطح پر وزیراعظم عمران خان نے ضمیروں کو جھنجھوڑا،اسلامک آئیڈیالوجی وزیراعظم دنیا کے سامنے لے کر آئے، اسلام انسانیت کے ساتھ لازم و ملزوم ہے، وہ مسلمان ہی نہیں جو انسانی حقوق کو نہیں مانتا، ہمارا دین حقوق اللہ اور حقوق العباد میںتوازن پیدا کرتا ہے، وزیراعظم نےاسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ،
ادارے آئین میں رہ کر کام کریں، بلاول کی حکومت کو ایک بار پھر دھمکی
نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان