"آزادی مارچ ” در حقیقت کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا
"آزادی مارچ ” در حقیقت کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطا بق : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزادی کے نام پرنام نہاد مارچ درحقیقت ”غلامی مارچ“ہے.مسترد شدہ عناصرقوم کو پرانے پاکستان کا ایک بار پھر غلام بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام نے پرانے پاکستان کو ٹھوکر مار دی ہے۔اب نیا پاکستان بن رہا ہے اور غلامی کا دورواپس نہیں آئے گا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کوپانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے.ملک میں انتشار پھیلانے اور امن عامہ کو سبوتاژ کرنے والی کسی عوام دشمن کاروائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام کے مسترد شدہ عناصرنام نہادمارچ کے ذریعے کشمیر کاز کو نقصان پہنچارہے ہیں۔