آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم نے کیا اہم فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس میں جے یو آئی ف کے آزادی مارچ اورنوازشریف کی صحت پرتبادلہ خیال ہوگا ،حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اجلاس پونے 3 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا ،

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں امن وامان سمیت دیگرسیاسی ایشوززیربحث آئیں گے ،عمران خان موجودہ صورتحال،پارٹی بیانیے پرترجمانوں کو بریفنگ دیں گے.

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ لاہور پہنچ چکا ہے، جو آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا، آزادی مارچ براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہو گا، مارچ کے شرکاء اسلام آباد پہنچیں گے تو مولانا فضل الرحمان و دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین جلسہ سے خطاب کریں گے

،لاہور شہر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے. لاہور پہنچنے پر آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا ، آج آزادی مارچ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا.

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

لاہور میں مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے آزادی مارچ کا استقبال کیا، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان چونگی، چوبرجی و دیگر مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے،

Shares: