آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان
آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس منسٹر انکلیو میں شروع ہو چکا ہے، مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کے جلسےکی حکمت عملی پر غور ہوگا ،شہباز شریف گزشتہ روز بیانات کے تضادات سے متعلق بھی صورتحال پرمشاورت کریں گے،مشاورتی اجلاس میں جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا،
شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟
شہبازشریف کے خطاب اورچارٹرآف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دی جائے گی ،مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدور بھی شریک ہیں.اجلاس کے بعد ن لیگ کا وفد آزادی مارچ میں شریک ہو گا،
آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان
آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی
لاہور میں جب آزادی مارچ کے شرکاء سے قائدین نے خطاب کیا تھا تو اسوقت لاہور میں مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما سٹیج پر موجود نہیں تھا جس پر مولانا فضل الرحمان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں لاہور بلا کر لاوارث چھوڑ دیا گیا .تاہم آج شہبازشریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے