شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

0
32

شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسلام‌ آباد پہنچ گئے وہ مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اور بعد نماز جمعہ جلسہ کے شرکاء سے خطاب کریں گے.

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے، 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ پانچ دن میں اسلام آباد پہنچا ،آزادی مارچ کے شرکاء نے رات اسلام آباد گزاری، آج جمعہ کے بعد اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول زرداری، اسفند یار ولی کا خطاب ہو گا.

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

جلسے کے بعد آزادی مارچ اسلام آباد میں رکے گا یا ختم ہوجائے گا اس کا لائحہ عمل مولانا فضل الرحمان آج جمعہ کے بعد ہونے والے جلسے میں کریں گے .

لاہور میں جب آزادی مارچ کے شرکاء سے قائدین نے خطاب کیا تھا تو اسوقت لاہور میں مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما سٹیج پر موجود نہیں تھا جس پر مولانا فضل الرحمان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں لاہور بلا کر لاوارث چھوڑ دیا گیا .تاہم آج شہبازشریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالہ سے مذاکراتی کمیٹی وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں بنائی گئی،کمیٹی میں پی ٹی آئی کورکمیٹی کے ارکان شامل تھے، مذاکراتی کمیٹی اوراپوزیشن میں ایک دن میں2اجلاس ہوئے،کمیٹی میں صرف دھرنے کی جگہ پر بات کی گئی،مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن میں5نکات پر اتفاق رائے ہوا،حکومت نے فیصلہ کیا تھا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو نہیں روکیں گے

Leave a reply