امریکا ایران  کے خلاف سنگین اقدام اٹھانے والا

0
36

امریکا ایران  کے خلاف سنگین اقدام اٹھانے والا

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز ایران کے تعمیراتی شعبے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پابندیوں میں چار ایسی اشیاء بھی شامل ہیں جنہیں ایران اپنے فوجی یا جوہری پروگراموں میں استعمال کرتا ہے۔

ایران کے لیے امریکی خصوصی مندوب برائن ہُک نے کہا کہ جب تک ایران کسی نئے جوہری معاہدے پر امریکا سے گفت وشنید قبول نہیں کرتا واشنگٹن تہران پر پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آرامکو حملوں کے بعد ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے. اس سلسلے میں‌امریکا ایران پر سخت پابندیاں‌لگار رہا ہے ادھر اسی طرح خلیج فارس میں بحری گزر گاہوں میں برطانوی تیل بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لیے جانے اور اس کے عملے کو یرغمال بنانے پر بھی مغرب ایران سے ناراض ہے.اور حالیہ دنوں سعودی عرب میں آرامکو کمپنی پر حملوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے. امریکا ، اور اس کے اتحادی ایران کو سبق سکھانے کی باتیں کر رہے ہیں ، جبکہ ایران بھی ایسی صورت حال میں قرارا جواب دینے کا اعلان کر چکا ہے.

دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے، امریکی صدر

امریکا ایران کی جگہ ہوتا توپابندیوں سے اس کا زوال ہو جاتا کمانڈر پاسداران انقلاب

Leave a reply