حکومت نے آزادی مارچ کے لئے رستے کیوں کھولے؟حافظ حمداللہ نے بتا دیا

حکومت نے آزادی مارچ کے لئے رستے کیوں کھولے؟حافظ حمداللہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے کارکنوں کو اٹھا یا گیا پرچے کاٹے گئے ،کفایت اللہ کو کیوں گرفتار کیا گیا ،اسلام آباداور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مجبور ہوکر حکومت نے راستے کھولے،پورا اسلام آباد کنٹینر سٹی بن گیا، 500کنٹینر مختلف راستوں پر رکھے گئے ہیں،

آزادی مارچ لاہور پہنچ گیا ، آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ اسلا م آباد کی کیٹرنگ دکانوں سے حلف نامے لیے گئے کہ دھرناوالوں کوکوئی چیزنہیں دینی ، ہمارے کارکنوں کو اٹھا یا گیا پرچے کاٹے گئے ،پولیس نے کبھی جے یو آئی کے ارکان کیخلاف ڈنڈا نہیں اٹھایا کیونکہ پر ُامن لوگ ہیں،ہماری صفوں میں کوئی شرپسند نہیں ہوگا،ابھی تک ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا،

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گیا،لاہور شہر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے. لاہور پہنچنے پر آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا ، آج آزادی مارچ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا.

لاہور میں مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے آزادی مارچ کا استقبال کیا، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان چونگی، چوبرجی و دیگر مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے،

Comments are closed.