آزادی مارچ کے لئے سہولیات، وزیراعظم کے اعلان پر جے یو آئی نے کیا ردعمل دیا؟

0
38

آزادی مارچ کے لئے سہولیات، وزیراعظم کے اعلان پر جے یو آئی نے کیا ردعمل دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاء کو سہولیات کی پیشکش کر مسترد کر دیا ہے، مولانا حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تعاون اپنی جیب میں رکھیں، کارکن انتظام کرکے آئے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان مکمل انتظام کے ساتھ ہیں، بارش اللہ کی رحمت اور یہ حکمران ہمارے لئے زحمت ہیں،وزیراعظم کا استعفیٰ لینے آئے ہیں اور استعفیٰ لے کر جائین گے اس کے بغیر آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد سے نہیں جائیں گے، مولانا حیدری کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ جمعہ آزادی مارچ پنڈال میں پڑھایا، آئندہ بھی وہاں پڑھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو آزادی مارچ کی جگہ کا فوری دورہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے،چیئرمین سی ڈی اے جائزہ لیں کہ شر کا کو کیا سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں،

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

Leave a reply