آزادی مارچ کا آغاز، کافلوں‌ کا سلسلہ چلنے لگا

0
38

جمعیت علمائے اسلام نے آزادی مارچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔آزادی مارچ کا آغاز کراچی سے ہو رہا ہے،
کراچی ٹول پلازہ جلسے کا نقطہ آغاز ہے، جہاں افتتاحی جلسے سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قائدین خطاب کریں گے جب کہ کوئٹہ سے جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ سہہ پہر تین بجے مولانا عبدالواسع کی قیادت میں روانہ ہوگا۔
پھر یہ آزادی مارچ حیدرآباد ، سکھر ، گھوٹکی، روہڑی سے گزرتا ہوا پنجاب میں داخل ہو گا.کوٹ منرو کے پہاڑی سلسلوں سے گزرتا ہوا ، ڈیرہ غازی خان، ملتان،  اور پھر اسلام آباد داخل ہو گا.

اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام اور حکومت کے مابین آزادی مارچ کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے مطابق اپوزیشن جماعتیں پشاورموڑپرریلی کاانعقاد کریں گی، ریلی شرکا کے راستے اورکھانےکی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ہوگی،

معاہدے کے مطابق جلسےکی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یوآئی کی اپنی ہوگی، ریلی شرکااس بات کویقینی بنائیں گے کہ شہریوں کےحقوق سلب نہ ہوں،ریلی کےشرکا مختص مقام سےباہرنہیں جائیں گے،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی،

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

Leave a reply