آزادی مارچ کا جلسہ کہاں ہو گا؟ معاہدہ طے، پرویز خٹک نے بتا دیا

0
50

آزادی مارچ کا جلسہ کہاں ہو گا؟ معاہدہ طے، پرویز خٹک نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئےہیں احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، اکرم درانی نےڈی چوک کی طرف نہ جانےکی یقین دہانی کرائی، حکومت راستےمیں رکاوٹ نہیں بنے گی،

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے جے یوآئی(ف) قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کرے گی، وزیراعظم کے استعفیٰ اورقبل ازوقت انتخابات کی کوئی بات نہیں ہوئی،ہماراڈیڈلاک جلسے کی جگہ کے حوالے سے تھا، اب معاہدہ طےپاگیاہے،جلسہ ریڈزون میں نہیں ہوگا ، اپوزیشن نے یقین دہانی کرائی کہ روڈبلاک نہیں ہوں گے،پہلے راستے بند ہونے کا خدشہ تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے،اب تمام راستے کھلے رہیں گے،

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ رہبر کمیٹی سے کئی دنوں سے مذاکرات جاری تھے،مارچ والے ڈی چوک نہیں آئیں گے، حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،ایچ9میں اتوار بازار کے قریب میدان میں جلسہ کریں گے،

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مولانا مارچ کے ہمراہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، آزادی مارچ کا آغاز سندھ سے کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ مولانا خائف تھے پنجاب سے یا خیبر پختونخواہ سے گرفتار نہ کر لیا جائے.

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کراچی سے ہو گا ،شہر قائد میں‌ جے یو آئی کے تحت صبح10 تا 12 بجے کراچی میں آزادی کشمیرمارچ منعقد ہوگا ۔اسکے لئے سپر ہائی وے سہراب گوٹھ کا تعین کیا گیا ہے، آزادی مارچ کے افتتاحی پروگرام سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے.

Leave a reply