آزادی مارچ کا جلسہ نواز شریف نے ملتوی کروایا، وجہ کیا؟ اہم خبر

0
40
nawaz and molana

آزادی مارچ کا جلسہ نواز شریف نے ملتوی کروایا، وجہ کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے، اب آزادی مارچ کا جلسہ کل نماز جمعہ کے بعد ہو گا، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان نے آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا عندیہ دیا جس پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ جلسہ کل ہو گا

دوسری جانب باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کا آج کا جلسہ نواز شریف کی درخواست پر ملتوی کیا گیا،آج لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا ہے جو کل جمعہ کو سنایا جائے گا، مسلم لیگ ن آج عدالت میں ہونے والی بحث سے پر امید ہے کہ مریم نواز کو کل جمعہ کو ضمانت پر رہائی مل جائے گی.

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کو اگر ضمانت پر رہائی مل جاتی ہے تو وہ اسلام آباد جائیں گی اور نواز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے جلسے سے خطاب کریں گی،گزشتہ روز لاہور کے جلسے میں سٹیج پر کسی ن لیگی قائد کے موجود نہ ہونے پر نواز شریف کافی پریشان دکھائی دیئے اسی لئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ اگر ہو سکے تو آزادی مارچ کا جلسہ کل جمعہ تک ملتوی کر دیا جائے.مولانا نے بات مان لی اور جلسہ ملتوی کر دیا گیا،

آزادی مارچ کے شرکاء آج جلسہ گاہ پہنچ جائیں گے ،رات وہیں گزاریں گے، خیبر پختونخواہ سے بھی قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، اسلام آباد کے مختلف علاقوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ،ٹی چوک سے قافلے کو ایکسپریس وے اسلام آباد کی طرف موڑا جائے گا ،مارچ کے شرکا کو راولپنڈی داخلے سے روکنے کے لیے سواں پل پر کنٹینر لگا دیے گئے.

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

جناح ایونیو اور فیصل ایونیو پر کنٹینر لگا دیے گئے ،ریڈزون کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے ،ایکسپریس وے سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ،جلسہ گاہ کے علاقے کشمیر ہائی وے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ، کشمیر  ہائی وے پر جی الیون کے سوا باقی تمام راستے بند کردیے گئے ،فیض آباد فلائی اوور کو بھی کنٹینر لگا کر راولپنڈی اسلام آباد کا راستہ بند کردیا گیا

حکومت نے آزادی مارچ کو کیا کیا سہولیات دیں؟ اہم خبر

Leave a reply