آزادی مارچ کی آڑ میں تخریب کاری ہو سکتی ہے،مولانا کا فنانسر کون؟ شیخ رشید

0
40

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سوچنے کی بات ہے فضل الرحمان کی فنانسنگ کون کررہا ہے ، مولانا جو کرنے جا رہے ہیں، 10 نومبر سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اجازت مل سکتی ہے،31،30اکتوبر کو رائے ونڈ اجتماع کےلیے لوگوں نے نکلنا ہے،فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ رائے ونڈ اجتماع کے مطابق رکھی ہے،فضل الرحمان اسلام کے بجائے اسلام آباد کےلیے نکل رہے ہیں

نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری پر باہر جانے کے دروازے کھل جاتے ہیں،پاکستان کو بیرونی نہیں،اندرونی خطرہ ہے ،بلوچستان میں آزادی مارچ کی آڑ میں کوئی تخریب کاری ہوسکتی ہے،امریکی کانگریس میں مودی کی پالیسیوں کو جوتیاں پڑیں،بھارتی میڈیا خوش ہے کہ پاکستان اندرونی طور پر مسائل کا شکار ہے،امید ہے عمران خان اندرونی خلفشار سے نکلیں گے،

مولانا فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل تو جا سکتے ہیں لیکن……شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ رائے ونڈ جانے والےاسلام آباد کےلیے نکلیں گے،آزادی مارچ پرسپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کیا جائےگا،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئےگا،فضل الرحمان دونوں جماعتوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں،اس ملک میں اموات کو سیاسی رنگ دے دیا جاتا ہے،عمران خان سے پہلے ہی کہا تھا جان چھڑائیں اور ان کو جانے دیں،سوچنے کی بات ہے فضل الرحمان کی فنانسنگ کون کررہا ہے ،

شیخ رشید بھی مولانا کی منتوں پر اتر آئے، کیا کہا؟

آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مولانا صاحب کوفیس سیونگ دینا چاہیے،شوق بھی پورا کرلیں،سانپ بھی مر جائے،لاٹھی بھی نا ٹوٹے،نواز شریف اور زرداری کے کرپشن کی پانچ،پانچ سال کی سزا عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے،آٹا، چینی ،گھی کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں،

Leave a reply