آزادی مارچ کی ادائیگیوں کے لئے کتنے کروڑ منظور کر لئے گئے؟

آزادی مارچ کی ادائیگیوں کے لئے کتنے کروڑ منظور کر لئے گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ پر 10 کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی ذرائع کے مطابق 10 میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینر مالکان کو ادا کئے جائیں گے، اجلاس میں کہا گیا کہ دھرنے اور لانگ مارچ کے اخراجات کے حوالے سے مستقل حل نکالا جائے، ہر مرتبہ کنٹینرز مالکان کو بلا وجہ کروڑوں روپے نہیں دے سکتے، وفاقی وزیر شیخ رشید نے حکومت کو کنٹینرز خود خریدنے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 6 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، بنولا پر 5 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کی سمری پر اصولی اتفاق کیا گیا، بنولا پر سیلز ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا، سیکرٹری خزانہ آئندہ اجلاس میں سیلز ٹیکس چھوٹ پر رپورٹ پیش کریں گے.

حکومت کا موبائل فون کی درآمد پرعائد ٹیکسز ختم کرنے پرغور اوورسیزپاکستانیوں کو ایک موبائل فون بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت ہوگی، درآمد موبائل فون پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کو ریشنلائزبنایا جائے گا۔

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے اسلام آباد آزادی مارچ لے کر آئے تھے، اسلام آباد میں 13 دن کے قیام کے بعد آزادی مارچ کے پلان بی اور پھر سی پر عمل کیا گیا،لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ نہ لے سکے.

Comments are closed.