آزادی مارچ لاہور میں، اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟

0
30

آزادی مارچ لاہور پہنچ گیا ، آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گیا،لاہور شہر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے. لاہور پہنچنے پر آزادی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا ، آج آزادی مارچ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا.

لاہور میں مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے آزادی مارچ کا استقبال کیا، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان چونگی، چوبرجی و دیگر مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے،

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

آزادی مارچ آج دن کو لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا،اسلام آباد روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ سے خطاب بھی کریں گے.

آزادی مارچ کے قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں، شرکاء نے جے یو آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں، آزادی مارچ کے شرکاء کو مینار پاکستان و گردونواح میں ناشتہ دیا گیا،

Leave a reply