آزادی مارچ میں مسلح جتھے،باغی ٹی وی تصاویر منظر عام پر لے آیا

پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں مسلح جتھوں کی موجودگی کا انکشاف ہواہے،باغی ٹی وی پی ٹی آئی کے مارچ میں شامل مسلح کارکنوں کی تصاویر منظر عام پر لے آیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصٍاف کے آزادی مارچ میں کئی کارکن جدید اسلحہ سے لیس ہیں. باغی ٹی وی کو موصول تصاویر میں واضع طور پر دیکھا جا سکتاہے کہ کارکنوں نے مختلف مقامات پر ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا رکھا ہے.

معروف اینکرپرسن مبشر لقمان نے کزشتہ روز اپنے پروگرام کھرا سچ میں نشان دہی کی تھی کہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں میں مسلح جتھے بھی شامل کئے جا رہے ہیں. جس کے بعد لاہور میں پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں برآمد کر لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی گرفتار نہ ہو سکے تاہم ان کےگھروں اور ڈیروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے مطابق پکڑے گئے اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، 3پستول، 106 میگزین اور سیکڑوں گولیوں کے 50 ڈبے شامل ہیں۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ شریک ایک گاڑی سے پولیس نے داتا دربارکے قریب پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں اور گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ہے .

Comments are closed.